پاکستان

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی: مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہو گی

اسلام آباد آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہو گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان نشستوں میں ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں مجموعی طور پر 12 امیدوار، ایل اے 44 ویلی 5 میں 8 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

ویلی 4 میں پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ، مسلم لیگ ن کے محمد یاسین لون اور آئی پی پی کے حمزہ مجید بزمی نمایاں امیدواروں میں شامل ہیں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا ہیوسٹن میں ’’فورٹ بینڈ کاؤنٹی پریسنکٹ 3‘‘ کے دفتر کا دورہ
ویلی 5 میں مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری، پیپلز پارٹی کے محمد راشد اسلام، جماعتِ اسلامی کے حنیف منظور ڈار اور مسلم کانفرنس کی مہر النساء مدِمقابل ہیں۔

جموں 6 میں پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان، مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق اور آئی پی پی کے محمد طاہر کھوکھر سمیت دیگر امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3,346، ایل اے 44 ویلی 5 میں 6,996 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 37,000 کے قریب ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 39 جموں 6 کے حلقے میں چکوال، جہلم، اٹک، پشاور اور تلہ گنگ شامل ہیں۔

راولپنڈی؛ شادی شدہ خاتون نے خود کو گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کرلیا
پولنگ کے انتظامات کے تحت ایل اے 43 ویلی 4 میں 10، ایل اے 44 ویلی 5 میں 27 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 155 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *