اسلام آباد سپریم کورٹ کے تکنیکی وفد نے چین کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کا تکنیکی وفد 26 سے 30 جولائی 2026 تک سپریم پیپلز کورٹ آف چین کے سرکاری دورے پر رہا جس کی قیادت نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے چیئرمین جسٹس محمد علی مظہر نے کی، وفد میں سپریم کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکشن کے افسران شامل تھے۔
