پاکستان

رمشا خان نے خوشال سے تعلق اور شادی کی خبروں پر مؤقف دے دیا

کراچی پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان سے شادی کی تصدیق کردی۔

گزشتہ کئی روز سے دونوں اداکاروں کی شادی کی افواہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھی جبکہ دو سے تین معروف شخصیات نے شادی کی تصدیق کی تھی۔

حال ہی میں رمشا اور خوشال کے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد مداحوں میں بے چینی اور بڑھ گئی۔

اب اداکارہ رمشا خان نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر وائرل کرنے والوں پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔
اداکارہ نے لکھا ‘ہماری تصاویر ہماری مرضی کے بغیر لیک کی گئیں اور انہیں شیئر کیا جارہا ہے، یہ اخلاقیات کے خلاف بات ہے، جو پیجز یہ تصویر شیئر کررہے ہیں وہ ایسا کرنا بند کریں کیونکہ یہ آپ کے لیے کوئی کانٹینٹ نہیں ہے’۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *