تہران ایران کے سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر غالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔
’’ایکس‘‘ پر جاری ایک بیان میں محمد باقر غالیباف نے قشم واقعے پر امریکہ کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ قشم حملہ میناب اور لامرد واقعات کا تسلسل ہے، امریکہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہوا
