واشنگٹن امریکا ایران جنگ سے جہاں پیٹرولیم کمپنیوں کی چاندی ہوگئی لیکن بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ نے جہاں عالمی توانائی کی منڈیوں میں بے یقینی پیدا کی ہے وہیں دنیا کی بڑی تیل کمپنیوں کے منافع میں غیر معمولی اضافہ بھی دیکھا جا رہا ہے۔
