اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے جڑا ہوا ہے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے،پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
