اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران اور ہائی کورٹ افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 22 کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 21 کے لیے 1 لاکھ 95 ہزار روپے، گریڈ 20 کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور گریڈ 19 کے افسران کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
