اہم خبر

اسحاق ڈار کی سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جاری تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *