اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں رواں ہفتے بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو 3 دن بند رہیں گے۔
’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
سرکلر کے مطابق سٹیٹ بینک، سٹاک ایکسچینج اور دیگر بینکس یوم آزادی پر بند رہیں گے۔ یعنی جمعہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو 2 دن ویک آف ہوگا۔
بینکس اور مالیاتی اداروں کی اے ٹی ایمز اور آن لائن سروسز آپریشنل رہیں گی۔
اہم خبر
رواں ہفتے 3 چھٹیوں کا اعلان، باقاعدہ سرکلر جاری
