اہم خبر

کراچی: جناح ہسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود جاں بحق، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے جناح ہسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود کی مبینہ ہلاکت کے واقعے پر کمیٹی قائم کر دی گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے گیسٹرو وارڈ میں بچے کو جنم دیا جس کے بعد خاتون اور بچہ دونوں دم توڑ گئے۔
گیسٹرو کے ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ گائنی وارڈ میں بیڈ خالی ہونے کے باوجود خاتون کو بیڈ نہیں دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کو گیسٹرو کی شکایت پر گائنی وارڈ سے گیسٹرو وارڈ لایا گیا تھا۔
جناح ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *