اہم خبر

کراچی: قیوم آباد میں کتے کے کاٹنے سے 24 سالہ شہریار جاں بحق

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے قیوم آباد کا 24 سال کا شہریار ریبیز کے باعث جناح ہسپتال میں انتقال کر گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جناح ہسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا ہے کہ شہریار کو 2 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، کتے کے کاٹنے کے بعد شہریار نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
ڈاکٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نیورومیڈیسن ٹیم نے مریض کا معائنہ کیا، دورانِ علاج مریض جانبر نہ ہو سکا۔
محکمۂ صحت سندھ نے کہا ہے کہ رواں سال سندھ میں 18 افراد ریبیز کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *