اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت آئی ایم ایف کو منانے کیلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت آئی ایم ایف کو منانے کےلیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے اہداف کے حصول کے لیے صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دے گی۔
اہم خبر
حکومت کا آئی ایم ایف کو منانے کیلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور
