انٹرنیشنل

تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ ممکن، 150 ڈالر تک جانے کی پیشگوئی

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریڈنگ ڈاٹ کام آسٹریلیا کے سی ای او ’ پیٹر میکگوائر‘ نے خبردار کیاہے کہ یہی صورتحال جاری رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹر میکگوائر کا کہناتھا کہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار اور اتار چڑھاؤ انتہائی غیر معمولی ہے، جمعرات تک تیل کی قیمت 75 سے 80 ڈالر فی بیرل کے درمیان تھی، مگر اچانک بڑھ کر 90 ڈالر ہو گئی اور ایشیائی مارکیٹ میں یہ 116 ڈالر تک پہنچ گئی۔بعد ازاں قیمت کچھ کم ہو کر تقریباً 106 ڈالر تک آ گئی، تاہم ان کے مطابق ایک ہی گھنٹے میں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کا اثر صارفین پر پڑے گا اور اگر یہ صورتحال ہفتوں یا ایک ماہ تک جاری رہی تو مہنگائی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *