جدہ قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی نے پاکستانی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے مربوط اور موثر سرمایہ کاری کی حکمت عملی پر عمل کریں، اس عزم کے ساتھ کہ قونصل خانہ ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا اور اس کے دروازے رہنمائی کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ سید مصطفی ربانی جدہ میں پاکستان انویسٹرز کی اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نےمزید کہا کہ سعودی عرب پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم مارکیٹ فراہم کرتا ہے جہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مربوط نظام موجود ہے اور متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے چوہدری شفقت محمود کو پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے پاکستان انویسٹر فورم جدہ، پاکستان انوسٹرز فورم دمام ، پاکستان انوسٹرز فورم ریاض اور پاکستان ایکزیکٹیو فورم کے متفق فیصلے سے مجھے فورم کا چیئرمین سعودی عرب مقرر کیاگیاہے۔
انٹرنیشنل
پاکستان انوسٹرز فورم کا قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ، سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت
