واشنگٹن ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان، یورپی یونین، چین اور دیگر ممالک سمیت 60 تجارتی شراکت داروں سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اور 12.5 فیصد کے نئے ٹیرف عائد کر دیے ہیں۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ ان ممالک نے جبری مشقت سے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندیوں پر مؤثر عملدرآمد نہیں کیا، جس سے غیر منصفانہ تجارتی فوائد حاصل کیے جا رہے ہیں۔
نئے ٹیرف ایسے وقت میں نافذ کیے گئے ہیں جب عارضی 10 فیصد عالمی ٹیرف کی مدت جمعہ کو ختم ہو گئی۔ یہ محصولات امریکی ٹریڈ ایکٹ 1974 کے سیکشن 301 کے تحت نافذ کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ تقریباً تمام درآمدات پر کم از کم ٹیرف برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
