راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں حناجاوید قتل کیس میں مقتولہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 45سال کی حناجاوید کی گردن کی کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی ،مقتولہ کی پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر زخم کے نشان موجود تھے،حناجاوید کا پیرریکارڈیم دل خون سے بھرا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق حناجاوید کاپوسٹ مارٹم مرنے کے 12گھنٹے بعدداکٹرماریا خالد نے کیا۔
مقتولہ کے ڈی این اے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے،ابتدائی طور پر مرنے کی وجہ کا واضح تعین نہیں ہو سکا،موت کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے لاش سے حاصل سیمپل فارنزک لیب بھجوا دیئے گئے،پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فارنزک کیلئے نمونے لیڈی کانسٹیبل رافعہ تبسم نے وصول کئے۔
حناجاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے،مقدمہ مقتول کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے خاوند اور گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے 3روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کررکھا ہے۔پولیس کی ڈاکٹر کو فراہم کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو خاوند نے پھندہ دے کر لٹکایا۔
اہم خبر
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے
