وزارت مذہبی امور نے کہا ہےکہ حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حج آپریشن مکمل ڈیجیٹل بنانےکی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اعلامیے کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لیے مختص نشستیں صرف 7 روز میں مکمل ہوئیں، 20 تا 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی نشستیں پہلے 24گھنٹے کے اندر مکمل ہوئیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ لانگ حج پیکج کی باقی نشستیں بھی آج دوپہر 12 بجے مکمل ہوجائیں گی، حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستیں صرف 7 روز میں مکمل ہونا پیشرفت ہے،حج واجبات کی وصولی کا عمل 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب شروع ہوا تھا۔
پاکستانکاروبار
