انٹرنیشنل

چور فلمی انداز سے ایک میوزیم سے ہزاروں سال پرانے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ چرا کر لے گئے

اسپین میں چور فلمی انداز سے ایک میوزیم سے قدیم عہد کے خزانے کو چند منٹ میں چرا کر غائب ہوگئے۔
یہ واقعہ اسپین کے قصبے Villena میں سامنے آیا۔
ایک ہزار قبل مسیح کے عہد کے اس خزانے کو 1963 میں ایک خشک ہو جانے والے دریا سے دریافت کیا گیا تھا۔
ہزاروں سال قبل ایک کشتی اس خزانے کو لے جاتے ہوئے ڈوب گئی تھی اور اس میں سونے کے بریسلیٹ، 11 ڈونگے، 3 بوتلیں اور دیگر اشیا موجود تھیں۔
مئی 2024 سے یہ خزانہ قصبے میں تعمیر کیے جانے والے نئے Villena میوزیم میں رکھا تھا۔
مگر 27 اگست 2026 کو چند چوروں نے میوزیم پر دھاوا بول کر 4 منٹ کے اندر اس خزانے کی 66 طلائی اشیا کو چرا لیا۔
مقامی حکام کے مطابق میوزیم کا الارم صبح 5 بج کر 20 منٹ پر بجنا شروع ہوا اور چور 5 بج کر 24 منٹ میں وہاں سے غائب ہو چکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ چوروں نے برق رفتاری سے پروفیشنل انداز سے اپنا کام مکمل کیا۔
قصبے کے میئر Fulgencio Cerdán نے بتایا کہ چور خزانے کا بیشتر حصہ اپنے ساتھ لے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چور کچھ اشیا پیچھے چھوڑ گئے تھے۔
میئر کے مطابق ہم اس چوری سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ یہ خزانہ ہماری تاریخ اور ہماری ثقافت کا حصہ تھا۔
ویسے تو اس خزانے کی تاریخی اہمیت کے باعث اس کی مالیت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں، مگر سونے کی مالیت ہی 17 لاکھ یورو (54 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔History
میوزیم کے ایک ترجمان نے بتایا کہ میوزیم کے تمام سکیورٹی سسٹمز کام کر رہے تھے اور ہماری جانب سے کوئی غلطی نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2025 میں کچھ چور دن دہاڑے پیرس میں واقع دنیا کے مشہور ترین لوور میوزیم سے 8 منٹ سے کم وقت پر کروڑوں یورو مالیت کے زیورات چرا کر لے گئے تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *