انٹرنیشنل

ایرانی وزیر خارجہ کا عمانی اور سعودی وزرائے خارجہ سے رابطہ، آبنائے ہرمز سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

تہران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
’’بی بی سی فارسی‘‘ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان رابطوں میں آبنائے ہرمز کی صورتحال، خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و امان کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایران اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے اتحادی حوثی گروپ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *