اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں پیشرفت سامنے آگئی۔سیشن کورٹ لاہورمیں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا نے عبوری ضمانتیں واپس لے لیں۔این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق اگر ضرورت ہوئی تو دوبارہ تفتیش ہوگی،فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ۔ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا نے این سی سی آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں ضمانت واپس لی،ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی،ثاقب چدھڑ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل میاں علی اشفاق نے کہاکہ میری بڑی خواہش ہے میں اس کیس میں دلائل دوں،اگر دوبارہ ضمانت دائر کرنے کی ضرورت ہوئی تو ہم عبوری ضمانت کے لئے رجوع کرلیں گے ۔ اداکارہ مومنہ اقبال اپنے وکیل عدنان احسن خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں،ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیاکہ ایف آئی اے نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے اگر ضرورت ہوئی دوبارہ تفتیش کی جاے گی۔
پاکستان
