پاکستانسپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاہ چارلس سے ملاقات‘محسن نقوی بھی شریک

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔ تقریب میں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی۔ اس دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ بادشاہ چارلس نے محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے موضوع پر گفتگو کی جبکہ پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کیلئے کوششوں پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے شاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ بادشاہ چارلس سے ملاقات بہت مفید رہی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امن کیلئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔History

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *