اسلام آباد : پی ٹی آئی 27ستمبر احتجاج۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات۔ ملاقات میں شفیع جان وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ ، افتخار اللہ جان مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ، حسین احمد یوسفزئی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اور خالد یوسف چوہدری لیگل کونسل سابق وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے دونوں قائدین کو پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ اور پنجاب حکومت کی جانب سے فسطائیت پر تفصیلی بریف کیا۔قائدین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب میں بھرپور اور پ±رامن اسٹریٹ موومنٹ کو سراہا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور جمہوری آوازوں کے خلاف اختیار کیے گئے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال جمہوری اقدار، آئینی آزادیوں اور سیاسی رواداری کے صریحاً منافی ہے۔ملاقات میں 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ واضح کیا گیا کہ 27 ستمبر کا مارچ مکمل طور پر پ±رامن، آئینی اور جمہوری ہوگا اور عوام اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبوں کے آئینی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان میں آئین کی بالادستی، جمہوریت کے تحفظ اور عوام کے مینڈیٹ کے احترام کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ موجودہ حالات میں خاموشی یا مصلحت کے بجائے آئین اور جمہوری اصولوں کے دفاع کے لیے واضح اور مو¿ثر سیاسی کردار ادا کرنا ناگزیر ہے
اہم خبرپاکستان
27ستمبر کا مارچ، آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے سہیل آفریدی کی اہم ملاقاتیں
