پاکستان

ہمیں جان سے مارنے کیلئے شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے: مومنہ اقبال کے شوہر کا الزام

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سنگین الزام عائد کر دیا۔
حمزہ حبیب نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ لوگوں کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد اب ہمیں جان سے مارنے کے لیے شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جان جائے گی لیکن تمھارے کرتوتوں کی سزا تم کو ضرور ملے گی۔حمزہ حبیب نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ثاقب چدھڑ کو ہراساں کرنے والا شخص بھی قرار دیا ہے۔
مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع پہلے ہی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے پاس موجود ہے۔
تنازع میں آن لائن ہراسانی، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے الزامات شامل ہیں، جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مختلف الزام عائد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ پر آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *