اہم خبرپاکستان

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے، ڈیزل 122 روپے مہنگا ہونےکا انکشاف

اسلام آباد:ایک لیٹر پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے 2 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیت سے 122 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا دینے کا انکشاف ہوا ہے، ایک لیٹرپیٹرول پر 131 روپے 60 پیسے اورفی لیٹر ڈیزل پر 122 روپے 55 پیسے لیوی،ٹیکس اور مارجنز وصول کئے جارہے ہیں۔یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک محض 10 روز میں مصنوعات 25 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہوگئیں اورپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 3 روز میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور ڈیزل کی قیمت 3 روز میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھی ہے۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 ستمبر کو 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر تھی اور اب پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت 7 ستمبر تک 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی جو بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت پر شہریوں سے بھاری ٹیکسز اور مارجنزکی وصولی جاری ہے۔ایک لیٹر پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے 2 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیت سے 122 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے۔ ایک لیٹرپیٹرول پر 131 روپے 60 پیسے کی لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی وصولی کی جارہی ہے ۔جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر 122 روپے 55 پیسے لیوی،ٹیکس اور مارجنز عائد ہیں۔پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 234 روپے 73 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 367 روپے 75پیسے مقرر ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین،عوام پر بھاری بھرکم بوجھ بن گیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک محض 10 روز میں مصنوعات 25 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہوگئیں ۔دس روز میں پیٹرول فی لیٹر 24 روپے 96 پیسے مہنگا کیا گیا،دس روز میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا،یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 342 روپے 79 پیسے تھی،دستاویزکے مطابق دس ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 367 روپے 75 پیسے ہو گئی،یکم ستمبر کو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 41 پیسے مقرر تھی،دس ستمبر کو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 67 پیسے کی سطح پر پہنچ چکی،دس روز میں ڈیزل کی قیمت مسلسل بڑھی،جبکہ پیٹرول صرف ایک روز کیلئے سستا ہوا،دو ستمبر کو ڈیزل 51 پیسے،پیٹرول 1 روپے 8 پیسے،تین ستمبر کو ڈیزل 1.11 روپے پیٹرول 2.29 روپے،چار ستمبر کو ڈیزل 2.28 روپے پیٹرول 2.84 روپے مہنگا کیاگیا۔دستاویزکے مطابق پانچ سے سات ستمبر کیلئے ڈیزل 3.72 روپے مہنگا،پیٹرول 3.13 روپے سستا کیاگیا جبکہ آٹھ ستمبر کیلئے ڈیزل 3.72 روپے پیٹرول 12.90 روپے مہنگا ہوا،نو ستمبر کیلئے ڈیزل 4.18 روپے پیٹرول 5.58 روپے مہنگا کیا گیا،دس ستمبر کیلئے ڈیزل 6.72 روپے پیٹرول 3.40 روپے مزید مہنگا کیا گیا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *