بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستانی میوزک اسٹار عاطف اسلم کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں
انوو جین نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ رواں سال نیپال میں میوزک ٹور کے دوران انہیں عاطف اسلم کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا موقع ملا مگر انہیں اصل سرپرائز کنسرٹ کے بعد ملا۔
انوو کے مطابق عاطف اسلم نے انہیں اور چند دیگر افراد کو باربی کیو ڈنر پر مدعو کیا جہاں عام سی محفل دیکھتے ہی دیکھتے رات گئے تک جاری رہنے والے میوزک سیشن میں تبدیل ہو گئی۔
انوو جین اس یادگار رات کے حوالے سے اپریل میں بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کر چکے ہیں جس میں وہ عاطف اسلم کے ہمراہ نظر آئے تھے۔
انٹرنیشنل
بھارتی گلوکار انوو جین بھی عاطف اسلم کے فین نکلے، ملاقات کو زندگی کا بہترین تجربہ قرار دے دیا
