انٹرنیشنل

فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر میکل مور پر پابندی

امریکی ریپر میکل مور پرکنسرٹ کے دوران فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پرپابندی لگادی گئی اور انہیں برطانوی گلوگار ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے نکال دیا گیا۔میکل مور نے بتایا کہ نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں 4 ستمبر کو ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران فلسطین کی حمایت اورفلسطین کو آزاد کروکے نعروں کے بعد انہیں پاپ سٹار ایڈ شیرن کے امریکی دورے سے نکال دیا گیا ہے ۔میکل مور نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ گزشتہ ہفتے ان کے اور شیرن کے درمیان کچھ مشکل بات چیت ہوئی تھی۔اس حوالے سے میسینا ٹورنگ گروپ نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کیساتھ بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ میکل مور باقی کنسرٹس میں پرفارم نہیں کریں گے تاہم ایڈ شیرن نے وضاحت کی ہے کہ یہ ان کا فیصلہ نہیں ہے ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *