اہم خبربلوچستانپاکستان

پاک ترک معارف کا کوئٹہ میں ماگس اسکالرشپ و داخلہ امتحان کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

کوئٹہ : پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز نے کوئٹہ ریجن کے طلباءکے لیے ما گس اسکالرشپ و داخلہ امتحان کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔ امتحان کے ذریعے تعلیمی صلاحیت رکھنے والے طلباءکو پاک ترک معارف اسکولز میں داخلے اور میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ما گس کے لیے جماعت چہارم سے نہم اور IGCSE میں داخلے کے خواہشمند طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار 25 اکتوبر 2026 تک آن لائن رجسٹریشن مکمل کرسکیں گے، جبکہ اسکالرشپ و داخلہ امتحان یکم نومبر 2026 کو منعقد ہوگا۔ امتحان کے نتائج 10 نومبر 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔امیدوار امتحانی فیس سمیت رجسٹریشن کا تمام عمل آن لائن معا رف ایگزامینشن پو رٹل کے ذریعے مکمل کرسکتے ہیں، جس کا مقصد داخلہ اور امتحانی عمل کو آسان، شفاف اور منظم بنانا ہے ما گس کے لیے کوئٹہ میں تین امتحانی مراکز مقرر کیے گئے ہیں، جن میں1پاک ترک معارف انٹرنیشنل مین بوائز کیمپس کوئٹہ2 پاک ترک معارف انٹرنیشنل گرلز کیمپس کوئٹہ3 پاک ترک معارف انٹرنیشنل جناح ٹا¶ن کیمپس کوئٹہ شامل ہیں2027-28 کے تعلیمی سیشن میں داخلے کا موقع ما گس امتحان کے نتائج 2027-28 کے تعلیمی سیشن میں داخلے اور اسکالرشپ کے جائزے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کوئٹہ ریجن میں K-8 اور SSC-I کا نیا تعلیمی سیشن یکم مارچ 2027 سے شروع ہوگا۔داخلے اور اسکالرشپ کے حتمی فیصلے متعلقہ تعلیمی معیار، اسکالرشپ کیٹیگریز اور دستیاب نشستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔امتحان میں IGCSE داخلہ کیٹیگری بھی شامل ہوگی۔ کوئٹہ سے امتحان دینے والے اہل امیدواروں کو متعلقہ بورڈنگ کیمپس میں داخلے کے لیے زیر غور لایا جاسکتا ہے، جن میں پشاور بوائز کیمپس، اسلام آباد بوائز کیمپس، انٹرنیشنل معارف اسکولز اسلام آباد برائے طالبات اور لاہور بوائز کیمپس شامل ہیںIGCSE-I سیشن اپریل 2027 سے شروع ہوگا، جبکہ داخلے کے حتمی فیصلے امیدواروں کی ترجیحات، داخلہ معیار اور دستیاب نشستوں کی بنیاد پر متعلقہ اسکول کریں گے5,500 سے زائد طلبہ پہلے ہی ما گس امتحان دے چکے ما گس یعنی معا رف انٹر نس ایگز امینشن ایک معیاری داخلہ امتحان ہے، جس کے ذریعے طلبہ کو پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز میں داخلے اور میرٹ پر اسکالرشپ کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔رواں سال کے آغاز میں منعقد ہونے والے ملک گیر ما گس امتحان میں پاکستان بھر سے 5,500 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ امتحان کے بعد مختلف ریجنز میں اسکالرشپ اور داخلے کے لیے طلبہ کی تعلیمی صلاحیت اور متعلقہ معیار کا جائزہ لیا گیا۔اب ما گس کے ذریعے کوئٹہ ریجن کے طلبہ کو بھی معیاری تعلیم، میرٹ پر اسکالرشپ اور بہتر تعلیمی مواقع تک رسائی کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز میں IB-PYP، BTEC، IGCSE، A-Level، SSC، HSSC اور ترک زبان سمیت مختلف تعلیمی پروگرامز پیش کیے جاتے ہیں۔طلبہ اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 25 اکتوبر 2026 کی آخری تاریخ سے قبل ما گس کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *