کابل: افغانستان پر قابض افغان طالبان رجیم کو مختلف علاقوں میں عوامی سطح پر شدید مسلح مزاحمت کا سامنا ہے۔مسلح گروہوں کے حملوں اور اندرونی اختلافات نے طالبان رجیم کے افغانستان پر کنٹرول کے دعوو¿ں کو بے نقاب کر دیا۔افغان میڈیا آواز نیوز کے مطابق بدخشان میں افغانستان فریڈم فرنٹ اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 4 طالبان اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔طالبان مخالف اتحاد نیشنل ریزسٹنس فرنٹ افغانستان کے مطابق بدخشاں کے ضلع راغ کوہستان میں مزاحمتی کارروائی کے دوران افغان طالبان کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔این آر ایف نے کہا کہ جنگجوو¿ں کے حملے میں افغان طالبان کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا جبکہ کارروائیوں میں عام شہری محفوظ رہے۔این آر ایف نے مزید کہا کہ افغان طالبان کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے ملک بھر میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ماہرین کے مطابق بدخشاں، ہرات، تخار اور دیگر افغان صوبوں میں سرگرم مسلح تحریکیں جلد طالبان رجیم کے خاتمے کا باعث بنتی دکھائی دے رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت کا پھیلاو¿ رجیم کی کمزور ہوتی گرفت اور بڑھتی عوامی بے چینی کی واضح علامت ہے۔
انٹرنیشنلاہم خبر
افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمت تیز، بدخشان جھڑپوں میں 4 اہلکار ہلاک
