اہم خبرپاکستان

ایف آئی اے کا 1120 ارب ٹیکس چوری پر کریک ڈاؤن، 500 کمپنیوں خلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد: 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری پر ایف آئی اے متحرک ہوگئی ہے اور ایف آئی اے نے 5 سو سے زائد کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس مقصد کیلئے ایڈیشنل ڈی جی نارتھ کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی قائم کی گئی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل خان نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹر فیضان الحق ٹیم کا حصہ ہیں۔انسپکٹر فہیم مصطفیٰ راجا بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں اور کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیںَمالاکنڈ کی خوردنی تیل سے متعلق کمپنی میسرز یاسمین نور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔اورکمپنی مالکان یا انتظامیہ کو فیکٹری کے قیام کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ،کتنا مال درآمد کیا،کہاں خرچ کیا،کتنا ٹیکس ادا کیا،رقوم کی ترسیل سمیت تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاکنڈ اور خیبر پختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا،ابتدائی تحقیقات میں 108 کمپنیاں 389 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری سامنے آئی ۔ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 108 کمپنیوں کونوٹسز جاری کیے گئے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *