انٹرنیشنلاہم خبرپاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کے آئندہ جائزہ مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد : پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ جائزہ مذاکرات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، جس دوران پاکستان کے ساتھ مختلف مالیاتی اور معاشی امور پر تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران توسیعی فنڈ فیسلیٹی اورکلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے جائزے کے لیے بیک وقت مذاکرات ہوں گے۔ اس کے علاوہ آرٹیکل فور مذاکرات بھی آئی ایم ایف مشن کے دورے کے دوران کیے جائیں گے۔مذاکرات میں گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران پاکستان کی اقتصادی کارکردگی، مقررہ اہداف پر پیش رفت اور دونوں پروگراموں کے تحت کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں دونوں پروگراموں کے تحت پاکستان کے لیے اگلی اقساط جاری ہونے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ توسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کے چوتھے جائزے کے مذاکرات ہوں گے، جبکہ کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تیسرے جائزے کے لیے بھی بات چیت کی جائے گی۔مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے تحت پانچویں قسط موصول ہونے کی توقع ہے، جبکہ کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت بھی پاکستان کو اگلی قسط کی مد میں فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں پروگراموں کے تحت اب تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے مجموعی طور پر 4 ارب 60 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ بیک وقت دو قرض پروگراموں میں شامل ہے۔ ایک پروگرام 7 ارب ڈالر سے زائد کے توسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام ر مشتمل ہے، جبکہ دوسرا ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے کلائمٹ فنانسنگ پروگرام پر مشتمل ہے۔آئندہ جائزہ مذاکرات کو پاکستان کی آئندہ مالی ضروریات اور آئی ایم ایف پروگرامز کے تحت مزید فنڈز کے حصول کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *