اہم خبربلوچستان

تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، ڈپٹی کمشنر کے پروٹیکشن اسکواڈ پر حملہ ناکام

تمپ : مکران ڈویڑن کے ضلع تمپ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنا کر پروٹیکشن اسکواڈ کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو بروقت اور بحفاظت دہشتگردوں کے حملے سے نکال لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مو¿ثر کارروائی کے بعد دہشتگرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی گرفتاری اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *