کاروبار

پاکستان اور ہانگ کانگ کے تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ہانگ کانگ : وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے اعلیٰ سطح ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، باہمی تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے اور عوامی و کاروباری روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ہانگ کانگ کے سیکرٹری تجارت و اقتصادی ترقی الجر نن یاو¿ اور پاکستانی قونصل جنرل ریاض احمد شیخ بھی موجود تھے۔ دونوں جانب سے نئے شعبوں میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو نے بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے مو¿ثر خطاب کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ کے ساتھ تجارت، خدمات، مالیات، ہوا بازی اور بزنس ٹو بزنس روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاروباری برادری کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر زور دیا۔وفاقی وزیر تجارت نے ہانگ کانگ کی معروف فضائی کمپنی کیتھے پیسیفک کی پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر فضائی روابط سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو نمایاں فروغ مل سکتا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تجارت، سرمایہ کاری، مالیاتی خدمات، کاروباری وفود کے تبادلے اور دیگر اقتصادی شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔جام کمال خان نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو کو دور پاکستان کی دعوت بھی دی۔بعد ازاں وفاقی وزیر تجارت نے ہانگ کانگ کے سیکرٹری تجارت و اقتصادی ترقی الجر نن یاو¿ سے بھی الگ اہم ملاقات کی، جس میں کاروباری وفود کے تبادلے، مالیات، خدمات، فضائی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔دونوں فریقوں نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے اور باہمی مفاد کے نئے مواقع سے استفادہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *