اہم خبربلوچستان

بلوچستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے‘میر سلیم کھوسہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صوبے میں ترقیاتی بجٹ عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق شفاف انداز میں خرچ کیا جائے تاکہ ترقی کے ثمرات ہر علاقے اور ہر طبقے تک پہنچ سکیں‘یہ بات انہوںنے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں سڑکوں، رابطہ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں غفلت، ناقص کام یا عوامی مفاد کو نظر انداز کرنے کی شکایت سامنے آئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران اور متعلقہ حکام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی مزید مو¿ثر بنائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے وسائل درست سمت میں استعمال ہوں۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا سفر جاری ہے اور صوبہ تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ حکومت کی کاوشوں کا مقصد صوبے کے عوام کو بہتر مواصلاتی نظام، بنیادی سہولیات اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور بلوچستان کے تمام اضلاع کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *