کوئٹہ: کور کمانڈر کوئٹہ سے پاکستان کے میڈیا نمائندگان کے وفد نے خصوصی ملاقات کی، جس کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا وفد کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ میڈیا نمائندگان کو دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا وفد نے دہشتگردوں سے برآمد کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا۔کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اقدامات آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر بھی جاری رکھا جائے گا۔بعد ازاں میڈیا وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔میڈیا نمائندگان نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اہم خبربلوچستانپاکستان
پائیدار امن کیلئے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے ,کور کمانڈر کوئٹہ
