اہم خبربلوچستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کوئٹہ :محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قلات میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسی طرح زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 اور ژوب میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے گرم علاقوں میں سبی کا درجہ حرارت 43 اور تربت کا 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نوکنڈی میں گرمی کی شدت زیادہرہی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، اور پاک افغان سرحدی شہر چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں موسم نسبتا بہتر رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے اکثر علاقوں میں سورج کی تپش برقرار رہے گی، اور گرمی کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر اور دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *