کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے MERC 1122 کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے میں جاری ایمرجنسی ریسپانس سروسز، ایمبولینس انٹیگریٹڈ سروس اور ہنگامی حالات میں شہریوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کو MERC 1122 کے حکام کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کے طریقہ کار، مختلف اضلاع میں ریسپانس نظام، حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی اور مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی ڈیمونسٹریشن بھی دی گئی۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے MERC 1122 کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بروقت طبی امداد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانی جان بچانے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے ایمرجنسی ریسپانس نظام کو مزید مو¿ثر، فعال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی شہریوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی سروسز کے دائرہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ **MERC 1122 کی خدمات حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات میں عوام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔ جدید ایمبولینسز اور تربیت یافتہ عملہ مریضوں کو ہسپتال پہنچانے سے قبل ابتدائی طبی امداد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر صحت نے نئی آنے والی ایمبولینسز کا معائنہ اور انسپیکشن بھی کیا۔ انہوں نے ایمبولینسز میں موجود طبی و ایمرجنسی سہولیات، ضروری آلات اور ریسپانس انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے مختلف امور پر معلومات حاصل کیں۔بخت محمد کاکڑ نے MERC حکام کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس، ایمبولینسز کی بروقت دستیابی اور مریضوں کو محفوظ طریقے سے طبی مراکز تک پہنچانے کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر امین مندوخیل، ڈی جی MERC محمد ذوالفقار جتوئی، MERC کی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ حکام نے صوبائی وزیر صحت کو MERC 1122 کی کارکردگی، موجودہ سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
اہم خبربلوچستان
صحت وزیر بخت محمد کاکڑ کا MERC 1122 کا دورہ، ایمرجنسی سروسز کا جائزہ
