اہم خبربلوچستان

بلوچستان میں کرپشن کے خلاف گھیرا تنگ، بااثر افسران میں کھلبلی

کوئٹہ:اینٹی کرپشن ایک بار پھر متحرک‘وزےراعلیٰ بلوچستان مےرسرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہداےات پر مختلف محکموں مےں کرپشن کےخلاف تحقےقات نہ صرف تےز کردی بلکہ ایری یگیشن اور دیگر محکمو ں کے خلاف کرپشن کے خلاف کے شواہد بھی حاصل کرلےے اور ان افراد کے خلاف تحقےقات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہےں جس سے کئی افےسران روپوش ہوگئے اےنٹی کرپشن بلوچستان کے ترجمان کے مطابق وزیرایری یگیشن صادق عمرانی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایس ڈی او امین عمرانی کے متعدد کمپنیوں کی ملکیت سے متعلق شواہد سامنے آنے پر تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اریگیشن ، محکمہ زراعت، واٹر مینجمنٹ، مارکیٹ کمیٹی، ریونیو اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مبینہ مالی بے ضابطگیوں، سرکاری و کمرشل اراضی پر قبضوں اور ان زمینوں پر قائم پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کا ریکارڈ بھی جمع کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب محکمہ ایریگیشن میں پٹ فیڈر کینال کے منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیر کے صاحبزادوں ارسلان اور بلال کے مبینہ طور پر ضلع نصیرآباد میں سرگرم لینڈ مافیا ، لوکل گورنمنٹ کے فنڈز اور دیگر کنٹریکٹرز سے روابطاور بینامی جائیداد ،اکاو¿نٹس کا معاملہ بھی تحقیقات کے دائرے میں شامل کیا جا رہا ہے‘ترجمان نے مزےد بتاےا کہ صوبائی حکومت اور خاص کر وزےراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہداےت پر کرپشن کے خلاف نہ صرف مہم تےز کردےا بلکہ تحقےقات کا دائرہ کار بھی وسےع کردےاگےا ہے تاکہ قومی خزانے کے رقم واپس آنے کے لےے بھرپور اقدامات کرےں محکمہ اےنٹی کرپشن کسی کے دبا¶ مےں آئے گی اور نہ ہی بااثر شخصےات سفارش پر کسی کے ساتھ کوئی رعاےت نہےں بھرتی جائے گی ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *