کوئٹہ:سینیٹ کے مارچ میں ہونے والے الیکشن کے لیے ایک بار پھر پیراشوٹر خود کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرمیاں تیز کردئیے جس میں جنرل‘ڈنیوکریٹ نشستوں کے ساتھ خواتین نے بھی سفارشیں اور رقم کے بل بوتے پر اپنے آپ کو کامیا ب بنانے کے لیے بلوچستان کی منتخب نمائندوں سے رابطے تیز کردئیے واضح رہے کہ بلوچستان سے ہمیشہ ایسے لوگ سینیٹ میں کامیاب ہوتے ہیں جن کا بلوچستان سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس نے بلوچستان کا دور ہ تک کیا ہے لیکن بلوچستان جس طرح محروم رکھاگیا ہے اسی طرح سیاسی حوالے سے بھی محرومی کا شکار ہے پچھلے کئی سینیٹ انتخابات میں صوبے سے باہر نہ صرف مرد کامیاب ہوئے بلکہ خواتین نے بھی بلوچستان کے کوٹے پر کامیابی حاصل کی اسی طرح ایک بار پھر ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان سے سینیٹ کے انتخابات جو مارچ 2027میں ہونے والے ہے اس پر کئی لوگوں نے اپنے آپ کو کامیاب بنانے کے لیے نہ صرف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے بلکہ بڑی رقم اس نشست پر کی کامیابی کے لیے بھی رکھی گئی اور اس سلسلے میں کئی منتخب نمائندوں کو رقم دینے کی آفر بھی کی گئی جس میں خواتین بھی شامل ہے۔
اہم خبربلوچستانپاکستان
سینیٹ انتخابات 2027: بلوچستان میں پیراشوٹرز متحرک
