وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لئے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششیں جاری ہیں ۔ خطے کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ خبرپختونخواہ میں امن وترقی کے لئے 160روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دیدی ہے ۔ موسم سرما میں توانائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا خطے میں جاری بد امنی کے باعث تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ عالمی امن قائم کرنے کے لئے پاکستان بدستور مکلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوے ہے ۔ گزشتہ و تین ہفتوں میں فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد نے تہران کے اہم دورے کئے ۔ پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کا ایرانی قیادت کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ۔ بات چیت انتہائی مثبت اور خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ اجلاس میں سہ فریقی دفاعی معائدہ پر بھی بات چیت ہوئی ۔ خطے میں امن کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعظم نے پٹرول قیمتوں میں جمعے کو ہونے والے پندرہ روپے اضافہ کا بوجھ عوام پر نہ پڑنے دینے پر وزیر پٹرولیم اور انکی ٹیم کو سرہاتے ہوے کہا بڑی ذمہ داری کے ساتھ وزیر پٹرولیم اور انکی ٹیم نے اس معاملے پر آئل ریفائنریز سے بات کی اور عوام کو اس اضافی بوجھ سے بچالیا ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے دی جانیوالی فیول سبسڈی کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ سبسڈی کامیاب پروگرام دسمبر کے آخرتک جاری رہے گا ۔ اس پروگرام کے تحت ڈیڑھ کروڑ افراد نے ٹوکن لئے جبکہ ساڑھے سات کروڑ افراد مفید ہوے ۔ سبسڈی پر اٹھائیس ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اور شفاف طریقے سے جاری ہے اور اس پر حکومت پوری طرح نظر رکھے ہوے ہے ۔ سبسڈی سے تعاون نہ کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایل پی جی مافیا جو دہائیوں سے اربوں کھربوں کما رہی تھی اب اس کا دور ختم ہوچکا۔ بالکل شفافیت اور مسابقت کے ساتھ اب امور انجام دئیے جائئیں گے ۔ وزیراعظم نے کے پی کے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوے کہا خیبر پختونخواہ میں امن و ترقی کے لئے ایک سو ساٹھ ارب روپے کا پیکیج منظور کر دیا گیا ہے ۔ صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز کے تین مراحل میں بے پناہ دہشتگرد مارے گئے ۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے اداروں کے تعاون سے دہتگردوں کو کچل کر رکھ دیں گے ۔ کے پی کے خوبصورت ترین صوبہ ہے ۔ وہاں کے غیور اور ب بہادر ر لوگ دہائیوں سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بیشمار جانوں کے نذرانے پیش کئے جا چکے ۔ دوہزار اٹھارہ میں دہشتگردی کے مکمل خاتنے کے باوجود اس ناسور نے بد قسمتی سے دوبارہ سر اٹھایا ۔ لیکن ماں بہنوں کی دعاوں سے اس کا پھر سے قلع قمع کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا سردی کی آمد آمد ہے ۔ بحری راستوں پر ہمیں کافی چیلنجز درپیش ہیں ۔ ایسے میں انرجی سپلائی کو جاری رکھنے کے لئے کے لئے دن رات میٹنگ ہو رہی ہیں پوری کوشش ہے کہ عوام کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جائے ۔ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباو پر قابو پانے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ انہوں نے فضا سے فضا تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کے حالیہ کامیاب تجربے پر پوری قوم اور فیلڈ مارشل کو مبارکباد دی ۔
اہم خبرپاکستان
بجلی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا، فیول سبسڈی دسمبر تک جاری رہے گی: وزیراعظم
