اہم خبربلوچستان

مستونگ آپریشن ملک دشمنوں کیلئے تباہی کا حتمی اعلان ہے,مینا مجید

کوئٹہٌ مستونگ میں دہشت گردوں کا انجام اس بات کا حتمی اعلان ہے کہ بلوچستان میں ملک دشمنوں اور بیرونی ایجنٹوں کے لیے صرف تباہی ہے۔مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب ترین آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی اہلکاروں کی دلاوری اور اعلیٰ حکمت عملی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ آپریشن اس بات کا حتمی ثبوت ہے کہ بلوچستان کی پاک سرزمین پر تخریب کاری، غیر ملکی ایجنڈے اور دہشت گردی کے لیے اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ امن کے دشمن اور بیرونی ایجنٹ چاہے کسی بھی نام یا پناہ گاہ کے پیچھے چھپ جائیں، ریاستی قوت ان کے تمام عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہر دم تیار ہے۔مینا مجید بلوچ نے واضح کیا کہ بلوچستان کے غیور عوام صرف اور صرف ترقی، امن اور خوشحالی کے خواہا ں ہیں اور کسی بھی شرپسند گروہ کو عوام کے ان حقوق کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قوم اپنی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور شہداء و غازیوں کی قربانیوں کے تسلسل میں امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *