اہم خبرپاکستان

انڈونیشین نیول چیف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی:انڈونیشین نیول چیف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا اور پیشہ ورانہ تربیت اور مشترکہ مشقوں میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ، ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے افواج کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں جانب سے بالخصوص پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی اشتراک اور مشترکہ مشقوں کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیںے پر اتفاق کیا، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں سمیت انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *