اہم خبربلوچستان

صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے اراستہ کرینگے ‘بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ، رینوویشن کے مکمل کاموں کا معائنہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اور عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ میں مکمل کیے گئے رینوویشن کے کام خوش آئند ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں‘ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور علاج معالجے کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں بخت محمد کاکڑ نے ہسپتال میں مکمل کیے گئے رینوویشن کے کاموں کو سراہتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حسن بلوچ اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی بہتری اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی و معاون عملے کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں طبی عملے کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال کی سہولیات اور طبی خدمات میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیںانہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کی بھر پور کوشش ہوگی کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں کو فنگشل کر کے عوام کو جدید سہولیات سے اراستہ کریں ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *