اہم خبرپاکستان

محسن نقوی سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی اور انکے لبنا نی ہم منصب احمد الحجار کے درمیان وزارت داخلہ اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور داخلی سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے گئے، جن میں سکیورٹی تعاون، دہشت گردی، منشیات کی سمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے دہشت گردوں اور ڈرگ مافیا کی سرکوبی کے لیے موثر انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق کیا۔دونوں وزارتِ داخلہ کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے جلد ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ انسدادِ منشیات کے شعبے میں پہلے سے موجود ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت دی گئی۔دوطرفہ کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنانے کے لیے فوری طور پر فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کی پولیس اکیڈمیز اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز میں باقاعدہ اشتراکِ کار کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کرنے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے لبنانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین سکیورٹی اور سفارتی تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ دوسری جانب، لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک برادر ملک ہے اور لبنان داخلی سکیورٹی سمیت تمام مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ملاقات میں وزیر مملکت طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *