کوئٹہ بلوچستان میں ایمرجنسی سروس جدید بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نظام میں 9 نئی ایمبولینسز شامل کردی گئی ہیں۔صوبائی حکومت نے بلوچستان میں ایمرجنسی ایمبولینس سروسز کو جدید بنانے کیلئے اہم اقدامات کرتے ہوئے کوئٹہ میں میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی استعدادِ کار بڑھانے کیلئے جدید سہولیات سے لیس 9 نئی ایمبولینسز شامل کر دی ہیں۔جدید سہولیات سے لیس ایمبولینسز حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات میں عوام کو فوری اور بروقت طبی امداد فراہم کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ایمرجنسی ریسپانس سافٹ ویئر کے ذریعے بلوچستان بھر کی ایمبولینسز کی م¶ثر ڈیجیٹل ٹریکنگ ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی صورت میں متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں صحت کی سہولیات تک منتقل کرنے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تمام ایمبولینسز کو جلد میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا۔ جدید ایمبولینس سسٹم کے ذریعے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی ہنگامی طبی امداد کی بروقت فراہمی ممکن ہوگی۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام سے ایمبولینس سروسز کی مانیٹرنگ اور شفافیت میں بہتری کے ساتھ رسپانس ٹائم بھی مزید بہتر ہوگا۔میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 میں نئی ایمبولینسز کی شمولیت کو صوبے کے شعبہ صحت میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے
Uncategorizedاہم خبربلوچستان
1122 میں 9 نئی ایمبولینسز شامل، بلوچستان میں ایمرجنسی سروس جدید بنانے کا فیصلہ
