مستونگ(ڈیلی پاکستان ان لائن)وزیر داخلہ بلوچستان کے سیکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ کاکہناتھا کہ قافلے پر قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے وزیر داخلہ میرضیااللہء لانگو محفوظ رہے۔
ڈی سی کا مزید کہناتھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی سکواڈ کے 3اہلکار زخمی ہو گئے،زخمی اہلکاروں کو نواب غوث بخش ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
بلوچستان
مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ، 3 اہلکار زخمی
