اہم خبربلوچستان

محکمہ جنگلات میں نوکریاں فروخت کرنے اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرار

کوئٹہ:محکمہ جنگلات سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ محکمہ جنگلات میں مبینہ طور پر نوکریاں فروخت کی گئی ہیں، 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تمام حالیہ بھرتیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔تاہم، معتبر ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر میں بالکل کوئی صداقت نہیں ہے۔ متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ ملازمین کی گرفتاری اور بھرتیوں کی منسوخی سے متعلق دعوے سراسر بے بنیاد ہیں۔ انتظامیہ نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کی غیر مصدقہ خبروں کو بغیر تحقیق آگے نہ بڑھایا جائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *