Uncategorized

کیو ڈی اے کی شفاف نیلامی، دو پارکس اور مشینری سے کروڑوں روپے کمالیے

کوئٹہ : کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے)نے شفافیت، میرٹ، جوابدہی اور عوامی اثاثوں کے مثر استعمال کو یقینی بنانے کے عزم کے تحت دو پبلک پارکس کی کھلی اور شفاف مسابقتی بولی جبکہ تین ناکارہ سرکاری مشینری آئٹمز کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔کیو ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شفاف اور مسابقتی عمل کے نتیجے میں فوری اور پہلے سال کی مد میں مجموعی طور پر 36,591,901 روپے، یعنی 3 کروڑ 65 لاکھ 91 ہزار 901 روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔ مسابقتی بولی کے دوران دونوں پارکس کے مقررہ بنیادی سالانہ نرخوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، جس سے عوامی اثاثوں سے زیادہ سے زیادہ مالی منفعت حاصل کرنے کے امکانات واضح ہوئے ہیں۔عبدالرزاق دوتانی پارک سیٹلائٹ ٹان کے لیے بنیادی سالانہ نرخ 80 لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم شفاف اور مسابقتی بولی کے نتیجے میں حتمی سالانہ بولی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے تک پہنچ گئی، جو بنیادی نرخ کے مقابلے میں 190 فیصد اضافہ ہے۔پارک کا معاہدہ تین سال کی مدت کے لیے ہوگا جبکہ معاہدے کے تحت سالانہ 10 فیصد اضافے کے حساب سے تین سال کے دوران متوقع مجموعی آمدن تقریبا 7 کروڑ 67 لاکھ 92 ہزار روپے ہوگی۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ زرغون ہاسنگ اسکیم میں واقع زرغون پارک کے لیے بنیادی سالانہ نرخ 9 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر تھا، تاہم شفاف مسابقتی بولی کے بعد حتمی سالانہ بولی 52 لاکھ روپے تک پہنچ گئی، جو بنیادی نرخ سے 441.67 فیصد زیادہ ہے۔زرغون پارک کا معاہدہ 10 سال کے لیے ہوگا اور سالانہ 10 فیصد اضافے کے ساتھ معاہدے کی مکمل مدت کے دوران متوقع آمدن تقریبا 8 کروڑ 28 لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے۔اس طرح دونوں پبلک پارکس سے ان کے متعلقہ معاہدوں کی مدت کے دوران مجموعی طور پر تقریبا 15 کروڑ 97 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔کیو ڈی اے نے تین ناکارہ قرار دی گئی سرکاری مشینری آئٹمز کی نیلامی کا عمل بھی کامیابی سے مکمل کیا، جس سے مجموعی طور پر 81 لاکھ 91 ہزار 901 روپے حاصل ہوئے۔نیلام ہونے والی مشینری میں- کوماتسو گریڈر: 35 لاکھ 35 ہزار 1 روپے- ساکائی روڈ رولر: 17 لاکھ 25 ہزار روپے- نسان ٹرک: 29 لاکھ 31 ہزار 900 روپے شامل ہیں۔کیو ڈی اے کے مطابق بولی اور نیلامی کے عمل میں شفافیت، غیر جانب داری، منصفانہ مسابقت اور عوامی اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف متعلقہ اداروں کے نمائندگان کو خصوصی طور پر کارروائی کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔اس موقع پر نیب بلوچستان، محکمہ انسدادِ بدعنوانی، ایف آئی اے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، کوئٹہ کینٹونمنٹ اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نمائندگان نے بطور مبصرین بولی اور نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔کیو ڈی اے کے مطابق شفاف اور کھلے مسابقتی طریقہ کار کے ذریعے حاصل ہونے والا یہ نتیجہ ادارے کے اس پختہ عزم کا عملی مظہر ہے کہ سرکاری و عوامی اثاثوں کو میرٹ، شفافیت، منصفانہ مسابقت، جوابدہی اور مثر و پیداواری استعمال کے اصولوں کے مطابق بروئے کار لایا جائے۔کیو ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی اثاثوں کے شفاف انتظام، ادارہ جاتی جوابدہی اور مالی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *