اہم خبرپاکستان

نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر کے منصب کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کردیا۔ پارٹی قیادت نے انہیں صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی پر وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار علی گیلانی اور دیگر وزراءنے انہیں مبارکباد دی۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدارتی منصب کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن کے مطابق نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔ امیدوار 19 ستمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، جبکہ پولنگ آزاد کشمیر اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی صدارت کا منصب جنوری 2026 میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔ نئے صدر کے انتخاب کیلئے انتخابی عمل مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ ”نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد رہنما کے نام کا اعلان کردیا –

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *