کاروبار

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ نرخ 5 لاکھ 43 ہزار روپے سے تجاوز

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے باعث یہ قیمتی دھات عام عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوتی جا رہی ہے۔ تازہ اضافے کے بعد بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 205 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 354 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 19 روپے پر برقرار رہی۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *