کوئٹہ: صوبائی وزیرمیر ظہور بلیدی نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے دہشتگرد عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے بلوچستان کی سرزمین پر دوسرے ممالک کی جنگ اور دہشتگردی کو مسلط نہیں ہونے دینگے ‘یہ بات انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ عبادت گاہ میں معصوم افراد اور فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے، دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں امن دشمن عناصر کی بزدلانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔ظہور بلیدی نے شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی قوت ہے، ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف اجتماعی عزم کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کا متحد رہنا ناگزیر ہے۔
اہم خبربلوچستان
دہشتگرد عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے,ظہور بلیدی
